ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق تيونس میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانے كے اتاشی صادق رمضانی گل افزانی نے تيونس كے وزير تعليم اور تحقيقاتی سنٹر كے سربراہ محمد عبازہ سے ملاقات اور گفتگو كی۔
رمضانی نے اس گفتگو میں كہ جس كا موضوع تيونس اور ايران كے مشہور شاعر ابوالقاسم فردوسی اور ابوالقاسم الشابی تھا، اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد ان دو اعلی اور مشہور شخصيات سے آشنائی بيان كيا ہے۔
انہوں نے كہا: ايران كے قونصل خانے نے ايران اور تيونس میں مختلف يونيورسٹيز كے تعاون سے یہ سيمينار پہلی بار انقلاب اسلامی ايران كے بعد منعقد ہورہا ہے۔
واضح رہے كہ ابوالقاسم 1909 میں تيونس كے جنوب مغربی علاقہ توزر میں پيدا ہوئے ان كے والد گرامی الازہر اور الزيتونیہ يونيورسٹی كے تعليم يافتہ اور شيخ محمد عبدہ كے شاگرد تھے۔ ابوالقاسم الشابی نے 9 سال كی عمر میں حفظ كيا۔
1150979