عاشورا میں تغير و تبدل پوری انسانيت كی گمراہی كا موجب ہے

IQNA

عاشورا میں تغير و تبدل پوری انسانيت كی گمراہی كا موجب ہے

22:29 - December 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2466388
ادب گروپ: پاكستان میں مقيم ہندو مذہب كی انجمن كے رئيس نے خطاب كرتے ہوئے كہا: عاشورا كے واقعہ میں تغير و تبدل صرف مسلمانوں كو نہیں بلكہ یہ موضوع پوری انسانيت كيلئے باعث گمراہی ہوگا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق پاكستان میں مقيم ہندو مذہب كی انجمن كے رئيس منور چاند نے گذشتہ روز سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا: واقعہ عاشورا میں كسی قسم كی تبديلی صرف شيعوں يا مسلمانوں كيلئے نقصان نہیں ہے بلكہ پوری انسانيت كيلئے باعث گمراہی ہے۔ اس لئے ہمیں اس واقعہ كے ہر پہلو كی حفاظت كرنی چاہئے۔
انہوں نے حضرت امام حسين﴿ع﴾ اور واقعہ عاشورا كی نسبت فاسد عقائد كی مذمت كی۔ اور حضرت امام حسين﴿ع﴾ كی خصوصيات بيان كرتے ہوئے كہا: حضرت امام حسين﴿ع﴾ ہر دور میں پوری انسانيت كيلئے بہترين نمونہ ہیں۔
اس سيمينار سے جمعيت علمائے پاكستان كے سربراہ معصوم حسين نقوی نے اپنے خطاب میں كہا: حضرت امام حسين﴿ع﴾ نے اسلام كی حفاظت كی خاطر اپنی جان كا نذرانہ پيش كيا اور اس عمل كے ذريعے اسلام ہميشہ كيلئے اور قيامت تك زندہ رہے گا۔
واضح رہے كہ اس سيمينار كا عنوان "حسين سب كے" تھا۔ اس میں مختلف مذاہب اور اديان سے تعلق ركھنے والی شخصيات موجود تھیں۔ یہ سيمينار لاھور میں پريس كلب میں منعقد ہوا۔
1156209
نظرات بینندگان
captcha