طلباء کے درمیان عالمی قرآنی مقابلوں کا آخری مرحلہ

IQNA

طلباء کے درمیان عالمی قرآنی مقابلوں کا آخری مرحلہ

13:49 - January 04, 2015
خبر کا کوڈ: 2670793
بین الاقوامی گروپ: فائنل راونڈ میں پہنچنے والوں کا اعلان

ایکنا نیوز- تہران میں مسلمان طلباء کے درمیان جاری عالمی قرآنی مقابلوں میں حسن قرآت اور حفظ قرآن کا آخری مرحلہ آج منعقد ہوگا۔
حسن قرآت میں ایران کے وحید خزایی ،مصر کے محمودمحمد ابراهیم محمد کمال‎الدین ، لبنان کےحسین یوسف سید ،مقدونیہ کے جائیل نوهیل  ، اور عراق کے عبدالعلی محمد قاسم الصادقی فائنل راونڈ میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں
مکمل حفظ قرآن میں ایران کے محمدجواد محمدی مجد،لبنان کے محمودالکفری، مصر کے محمدعبدالعزیز محمد نیاظی،یوگنڈا کے عبدالله‌سادات کاگوهی اور بنگلہ دیش کے عالم مرشد آخری مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔
فائنل راونڈ کا آغاز آج تین بجے ہوگا اور سات بجے تک مقابلے جاری رہیں گے
اختتامی تقریب آج رات ساڑھے سات بجے منعقد ہوگی جسمیں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کے علاوہ تہران کے مئیر محمد باقر قالیباف بھی شریک ہوں گے
قابل ذکر ہے کہ مسلمان طلباء کے درمیان جاری عالمی قرآنی مقابلوں کا آغاز جمعرات کو ہواتھا اور افتتاحی تقریب میں ایرانی صدر بھی شریک ہوئے تھے ۔ مقابلوں میں ۴۷ ممالک سے ۷۲ قاری ، حافظ اور قرآنی محققین شامل ہیں۔

2670432

نظرات بینندگان
captcha