یورپ میں اسلام فوبیا کا نتیجہ؛ فرانسیسی شہری نے مسلمان ہمسائے کو چاقو کے وار سے قتل کردیا

IQNA

یورپ میں اسلام فوبیا کا نتیجہ؛ فرانسیسی شہری نے مسلمان ہمسائے کو چاقو کے وار سے قتل کردیا

7:48 - January 18, 2015
خبر کا کوڈ: 2720435
بین الاقوامی گروپ: مراکشی نژاد مسلمان اپنے گھر میں چاقو کے سترہ وار سے قتل کیا گیا

ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق اسلامی امور کے واچ مین کے مطابق محمد الماکولی کو فرانس کے جنوبی شہر کے علاقے «پیکچرسک» میں قتل کیا گیا ہے
اٹھائیس سالہ حملہ آور نے زبردستی ہمسائے کے گھر کا دوازہ کھولا اور بلند آواز سے کہا کہ " میں تمھارا خدا ہوں ، میں تمھارا اسلام ہوں " اور چاقو کے پے در پے وار سے مسلمان شخص کو قتل کردیا
ماکولی کی زوجہ بھی فرار کے وقت پولیس کو فون کرنے کی کوشش میں زخمی ہوئی ہے ۔ پوسٹ مارٹم کے مطابق مقتول کو سترہ وار کرکے قتل کیا گیا ہے
شارلی ابدو آفس پر حملوں کے بعد سے یورپ اور فرانس میں مسلمانوں پر حملوں میں شدید اضافہ ہوا ہے
رپورٹ کے مطابق اب تک  صرف فرانس میں پچاس سے زائد حملوں کے واقعات رونما ہوچکے ہیں.

2719360

نظرات بینندگان
captcha