ٹورنٹو میں ہفتہ یک جہتی مذاہب پروگرام جاری

IQNA

ٹورنٹو میں ہفتہ یک جہتی مذاہب پروگرام جاری

13:05 - February 07, 2015
خبر کا کوڈ: 2819123
بین الاقوامی گروپ: کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہر سال فروری کے پہلے ہفتے کو یک جہتی مذاہب کے طور پر منایا جاتا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «On Islam»،کے مطابق یکم فروری سے جاری مختلف پروگرام میں سول سوسائٹی اور دیگر مذہبی ادارے ذوق و شوق سے حصہ لے رہے ہیں

یک جہتی مذاہب پروگرام کے انچارج «جان وورپوستل» کے مطابق یہ اس سلسلے کا تیسرا سالانہ پروگرام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب چاہتے ہیں کہ ہماری بات سنی جائے اور ہم سب یکجا ہو ۔
ان پروگراموں میں ایک کا نام تھا «خدا سے کیسے گفتگو کریں»  جسمیں عیسائی، یہودی اور مسلمان نے بلاتعصب شرکت اور ہم آہنگی پر زور دیا
یک جہتی مذاہب پرگرام میں " خدا سے عشق اور سب سے محبت " پر تمام مذاہب کے ماننے والوں نے تاکید کیں۔
اس ہفتے کو منانے کی قرارداد باقاعدہ طور پر سال ۲۰۱۰ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پاس کرائی گئی ہے اور اس کا مقصد مذاہب کے درمیان اتحاد،یک جہتی اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

2817991

ٹیگس: منانے ، ہفتہ ، یک ، جہتی
نظرات بینندگان
captcha