ایکنا نیوز- اطلاع رساں ویب سایٹ rasthaber.nrt،کے مطابق اس منت مہم کوشروع کرنے والے «جاوید قرباناف»،
کا کہنا ہے کہ نذر و نیاز مہم کا آغاز جارجیا مسلم کونسل اور امام علی(ع) فلاحی ادارے کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نیاز مندوں میں گوشت تقسیم کرنے کا سلسلہ کافی پہلے شروع کیا گیا ہے مگر اس بار یمن کی صورتحال کے پیش نظر منت کرکے گوشت کو تقسیم کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے تاکہ یمنی عوام کو خدا فتح دے اور ظالم حملہ آور ناکام ہو۔
قابل ذکر ہے کہ یمن پر آل سعود کا حملہ جاری ہے جہاں سینکڑوں بیگناہ شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔
شہید اور زخمی افراد کی اکثریت بچے اور خواتین ہیں ۔