ایکنانیوز- حضرت امام خمینی(ره) کی ۲۶ویں برسی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے ایک عظیم الشان سیمینار بعنوان "امام خمینی عہد حاضر کے تناظر میں" بمقام میجر نادر علی آڈیٹوریم متصل سردار حسن موسی گرلز کالج منعقد کیا گیا۔ اس سیمینار سے آغائے شیخ حسنین وجدانی صاحب ، شیخ ولایت حسین جعفری اور علامہ سید ہاشم موسوی صاحب نے خطاب کیا۔ مقررین نے حضرت امام خمینی(ره) کو خراج تحسین پیش کیں اور ان کی زندگی کے مختلف پہلووں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
سیمینار میں مومنین و مومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کیں۔