ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے (سبأنت) کے مطابق یمنی لیڈر عبدالملک بدرالدین الحوثی نے عید کے تہینیتی پیغام میں یمنی عوام کی استقامت اور جرات کی تعریف کرتے ہوئے دشمن سے مقابلے کو لازم قرار دیا
انہوں نے رمضان المبارک میں سعودی جارحیت کے مقابلے میں عوام کی ہمت کی تعریف کرتے ہوئے کہا : عوام نے روز اول سے جارحیت کا مقابلہ کیا اور دلیری سے انکے حملوں کو پسپا کیا جو لائق تحسین ہے
عبدالملک الحوثی نے کہا :ملت اپنی آزادی اور استقلال کے لیے لڑ رہی ہے اور خدا کے علاوہ کسی سے مدد نہیں مانگ رہی کیونکہ خدا بہترین مدد کرنے والا ہے اور اگر ایسا نہ ہوتا تو روئے زمین پر فساد پھیل جاتا
انہوں نے شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظھار کیا۔