عراق؛ دیالہ میں لرزہ خیز قتل عام کی مذمت

IQNA

عراق؛ دیالہ میں لرزہ خیز قتل عام کی مذمت

9:36 - July 20, 2015
خبر کا کوڈ: 3330245
بین الاقوامی گروپ: اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے صوبہ دیالہ کے شہر خان بنی اسد میں بدترین دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کی

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «المعلومه»،کے مطابق جمعے کے دن دہشت گردانہ دھماکے میں کم از کم ایک سو بیس عراقی ہلاک  جبکہ ایک سو تیس سے زائد زخمی ہوچکے تھے  اور بیس سے زیادہ افراد اب تک لاپتہ ہیں ۔
اقوام متحدہ کے نمائندے یان کوبیش، کا کہنا تھا کہ ان واقعات سے دیالہ میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کارگر ثابت نہ ہوگی
داعش نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے
اقوام متحدہ نے عید کی خوشیوں میں مصروف عوام کو نشانہ بنانے کو بدترین واقعہ قرار دیا ہے
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ عوام کو نشانہ بنایا گیا ہے اور واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کی پوری کوشش کی جائے گی ۔
دیالہ صوبے میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

3329152

ٹیگس: داعش ، عراق ، مذمت
نظرات بینندگان
captcha