ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «ق»،کے مطابق الغدیر سٹلائیٹ چینل پر منعقدہ قرآنی مقابلوں میں کامیاب ہونے والے طلباء کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔
الغدیر چینل کے کمپئیرسیدرضا نصرالدین الموسوی کے مطابق عراقی قاری عبدالله منعم السیلاوی اور بریر محمدرضا نے بالترتیب اول اور دوم جبکہ افغانستان کے قاری محمدعلی فروغی مقام سوم حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقابلوں میں بیس ممالک سے پچاس قاری شرکت کر رہے تھے۔
بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں مختلف ممالک سے قراء ٹیلی فون پر قرآت اور اسٹوڈیو میں موجود ججز فیصلہ کرتے تھے۔