ایکنا نیوز-شفقنا-العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عراقی فوج کے زیرانتظام "جنگ میڈیا سیل" نے جاسوسی آلات کی مدد سے داعشی جنگجووں کے درمیان ہونے والی لڑائی اور گالم گلوچ کو ریکارڈ کیا ہے۔ رمادی میں داعش کا پرچم لہرانے میں ناکامی پر دہشت گرد ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں۔ اس الزام کے بعد جنگجو دو گروپوں میں تقسیم ہوجاتے ہیں اور ایک دوسرے کی گردنیں کاٹنے لگے ہیں۔
ذرائع کے مطابق داعشی جنگجووں میں بحث و تکرار اور بعد ازاں ایک دوسرے پر حملے الرمادی کے مشرق میں عراقی فوج کے سامنے امن کا جھنڈا لہرانے کے معاملے پر ہوا۔ داعشی گروپوں نے ایک دوسرے پر الزام تراشی کی، گالیاں دیں اور پھر گولیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں ڈیڑھ درجن کے قریب جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔