اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے دہشت گرد تنظیم داعش کو کالعدم قرار دے دیا۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے داعش اور اسلامک اسٹیٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق داعش اور اس کے مختلف ناموں سے کسی بھی تنظیم پر پاکستان میں پابندی لگائی گئی ہے۔
قابل ذکر ہےکہ پاکستان میں داعش حامی تنظیموں کی سرگرمیوں کے منظر عام پر آنے کے بعد اقوام متحدہ نے بھی داعش پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔