ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق سعودی فنکار «عبدالرحمن الخطیب» نے سعودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی سطح پر فلم بنائے اور اپنے افکار اور پیغامات کو فلم کے زریعے سے دنیا تک پہنچانے کی کوشش کرے
سعودی فنکار نے فلم «محمد رسول الله (ص)» کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈر اس بات کا ہے کہ دنیا اس فلم کو دیکھ کے رسول اکرم (ص) کی شخصیت کے بارے میں زہین بنائے گی اور پھر اس نظر کو تبدیل کرنا آسان نہ ہوگا۔
انکا کہناتھا کہ اگر سعودی عرب نے اس موضوع پر اس سے پہلے فلم بنائی ہوتی تو اس وقت شاید اس فلم میں ممکنہ غلطی سے کوئی ڈر نہ ہوتا ، ہم نے غلطی کی اور ایرانی آگے نکل گئے جسکی وجہ سے اس وقت ہم توہین کی باتیں کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں
قابل ذکر ہے کہ فلم «محمد رسول الله (ص)» کے بننے سے کئی مہینے قبل وہابی – سفلی پروپیگنڈے ایک خاص سیاسی حمایت کے ساتھ شروع کیے گئے تھے۔