منیٰ میں بھگدڑ، جاں بحق حاجیوں کی تعداد 717

IQNA

منیٰ میں بھگدڑ، جاں بحق حاجیوں کی تعداد 717

18:24 - September 24, 2015
خبر کا کوڈ: 3367050
بین الاقوامی گروپ:سول ڈیفنس اتھارٹی کے مطابق بھگدڑ کے دوران 863 سے زائد حجاج زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ایکنا نیوز- خونی حج میں ہلاک حاجیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ 

دان نیوز کے مطابق سعودی وزیر صحت خالد الفالح کا کہنا ہے کہ سانحہ حجاج کے ایک گروپ بدنظمی کے باعث پیش آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ ہدایات پر عمل کرتے تو یہ واقعہ پیش نہ آتا۔

ان کے مطابق بہت سے عازمین حج ٹائم ٹیبل کا احترام نہیں کرتے جو کہ حکام کی جانب سے دیا جاتا ہے اور اس طرح کے واقعات کی وجہ ایسے ہی عوامل بنتے ہیں۔

ادھر عرب نیوز کے مطابق واقعہ منیٰ کی اسٹریٹ نمبر 204 میں پیش آیا۔

اتھارٹی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ سانحے کے بعد 4000 ریسکیو اہلکار اور 200 ایمبولینسز امدادی کاموں میں مصروف ہیں جبکہ ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال کی جارہا ہے۔

1027104

ٹیگس: ہلاک ، حاجی ، منی ، واقعہ ، سعودی ، حج
نظرات بینندگان
captcha