اسرائیل کی غزہ کے مختلف علاقوں پرشدید بمباری/ مسجد اقصی میں خصوصی دستے تعینات

IQNA

اسرائیل کی غزہ کے مختلف علاقوں پرشدید بمباری/ مسجد اقصی میں خصوصی دستے تعینات

7:25 - October 06, 2015
خبر کا کوڈ: 3382055
بین الاقوامی گروپ: عزالدین اور قسام بریگیڈ کو نشانہ بنانے کے لیے مختلف علاقوں پر بم باری کی گئی

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے (RT) کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی ہے۔


اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں پروحشیانہ بمباری کی ہے جسمیں سینکڑوں فلسطینی زخمی ہوگیے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اسرائیلی جنگی جہازوں نے حماس سے وابستہ  تنظیم قسام بریکیڈ اور عزالدین بریگیڈ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے فلسطینی راکٹوں کے حملے کے جواب میں بمباری کی ہے۔


دوسری جانب مسجد اقصی پر خصوصی فورسز تعینات کیے گئے ہیں اسکا مقصد صھیونی آبادکاروں کو مسجد میں آنے جانے کی سہولت فراہم کرانا ہے جب کہ مسلمانوں پر پابندی لگا دی گئی ہے اور صرف پچاس سال سے زیادہ عمر کے بوڑھوں کو مسجد میں جانے کی اجازت ملی ہے۔


گذشتہ روز فلسطینی جوان کے ہاتھوں چند صھیونی آباد کاروں کے قتل کے بعد اس حملہ آورجوان کے گھر پر فورسز نے حملہ کیا اور گھر کے افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

3381716

نظرات بینندگان
captcha