انڈونیشیاء میں بین الاقوامی علماء کانفرنس

IQNA

انڈونیشیاء میں بین الاقوامی علماء کانفرنس

8:09 - November 27, 2015
خبر کا کوڈ: 3457390
بین الاقوامی گروپ: مسلمان علماء کی چوتھی کانفرنس (ICIS) انڈونیشیا کے شهر «مالانگ» میں منعقد کی گئی

ایکنانیوز-روزنامه «جکارتہ گلوب» کے مطابق «امن طلب معاشرے اور تقاضے» کے موضوع پر کانفرنس میں انڈونیشیا کے نائب صدر بھی شریک تھے
«یوسف کالا» نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اگر حکومت کا رویہ غیر عادلانہ ہوا تو خودبخود اسکی بنیادیں ہل جائیں گی
انڈونشیا کے نایب صدر «یوسف کالا» کا کہنا تھا کہ اسلامی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ تشدد،شدت پسندی اور دہشت گردی روکنے والی پالیسی اپنائے۔


ملایشیا کے سابق وزیراعظم «عبدالله احمد بداوی» نے  بھی کانفرنس سے خطاب کیا ۔ انکا کہنا تھا کہ اس وقت ضروت اس امرکی ہے کہ مسلمان بردباری،محبت اور نرمی  اپناتے ہوئے تشدد والی سیاست سے دوری اختیار کریں۔


یورپی چینل کے سربراہ نے کانفرنس سے خطاب میں مسلمانوں سے درخواست کی کہ وہ داعش جیسی تنظیموں سے بیزاری کا اظھار کرتے ہوئے لاتعلقی کا اظھار کریں۔

3457158

نظرات بینندگان
captcha