داعش کےغیرملکی عناصر کی تعداد دوگنا ہوگئی ہے۔ سوفان کی رپورٹ

IQNA

داعش کےغیرملکی عناصر کی تعداد دوگنا ہوگئی ہے۔ سوفان کی رپورٹ

8:31 - December 09, 2015
خبر کا کوڈ: 3461417
بین الاقوامی گروپ: سیکورٹی کے امور سے متعلق مشاورتی مرکز سوفان نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا کے چھیاسی ملکوں کے مجموعی طور پر ستائیس سے اکتیس ہزار دہشت گرد عراق اور شام پہنچے ہیں - اس مرکز نے جون دوہزار چودہ میں اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ عراق اور شام میں سرگرم دہشت گردگروہوں میں بارہ ہزارغیر ملکی دہشت گرد شامل ہیں -

ایکنانیوز- سحر ٹی وی-امریکا میں سیکورٹی کے امور سے متعلق ایک مشاورتی مرکز نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایاہے کہ عراق اور شام میں داعش اور دیگر دہشت گردگروہوں کی صفوں میں شامل غیر ملکی دہشت گردوں کی تعداد دوگنا ہوگئی ہے - اس رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ اس وقت شام اور عراق میں دہشت گردگرہوں کی صفوں میں ستائیس ہزارغیر ملکی عناصر موجود ہیں -

نیویارک میں قائم سیکورٹی کے امور سے متعلق مشاورتی مرکز سوفان نے اپنی آٹھ دسمبر کی رپورٹ میں کہا ہے کہ عراق اور شام میں دہشت گرد گروہوں میں غیر ملکی عناصر کی شمولیت کوروکنے اور ان کارابطہ ان گروہوں سےمنقطع کرنے کی دنیا کے ملکوں کی کوششیں ناکام رہی ہیں - اس رپورٹ میں کہا گیا ہے عراق اور شام میں دہشت گرد گروہوں کی صفوں میں دہشت گرد عناصر کی شمولیت کا مسئلہ ایک عالمی مسئلہ بن گیا ہے-

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش نے دسیوں ہزار نوجوانوں کو اپنی صفوں میں شامل کرنے اور بہت سے لوگوں کو اپنی حمایت کرنےپر مائل کیا ہے-امریکا کے مذکورہ مرکز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ داعش نے اپنے بہیمانہ اور وحشیانہ جرائم کے ارتکاب میں دیگرسبھی دہشت گرد گروہوں کے مقابلے میں، جن میں القاعدہ بھی شامل ہے سبقت حاصل کرلی ہے اور سب سے زیادہ بہیمانہ اور ہولناک جرائم یہی گروہ انجام دے رہا ہے -

سیکورٹی کے امور سے متعلق مشاورتی مرکز سوفان نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا کے چھیاسی ملکوں کے مجموعی طور پر ستائیس سے اکتیس ہزار دہشت گرد عراق اور شام پہنچے ہیں - اس مرکز نے جون دوہزار چودہ میں اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ عراق اور شام میں سرگرم دہشت گردگروہوں میں بارہ ہزارغیر ملکی دہشت گرد شامل ہیں - یہ بھی کہا جاتاہے کہ ان سولہ ہزار غیرملکی عناصر کا تعلق جو عراق اور شام گئے ہیں مشرق وسطی کے ملکوں اور مراکش سے ہے-

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان میں بہت سے دہشت گرد کم عمر کے بھی ہیں - رپورٹ کےمطابق عراق اور شام میں سرگرم غیرملکی دہشت گردوں میں تقریبا پانچ ہزارعناصر یورپی ملکوں کے ہیں جبکہ چارہزارسات سو سابق سویت یونین کی نوآزاد جمہوریاؤں کے ہیں -

سوفان نامی مرکز کا کہنا ہے کہ ان میں بیس سے تیس فیصد دہشت گرد عناصرجنھوں نے فوجی ٹریننگ بھی حاصل کی ہے اب اپنے اپنے ملکوں کو لوٹ رہے ہیں اور چونکہ داعش نے مغربی ملکوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی دھمکی دے رکھی ہے اب ان تربیت یافتہ دہشت گردوں کی اپنی ملکوں میں واپسی ان ملکوں کی سیکورٹی ایجنسیوں کے لئے ایک بڑا چیلنج بن گئی ہے -

واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے ابھی حال ہی میں پیرس میں دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی ان حملوں میں ایک سوتیس افراد ہلاک ہوگئے تھے - داعش کے عناصر نے عراق سے لے کر بنگلہ دیش تک مختلف ملکوں میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دی ہیں -

201635

ٹیگس: داعش ، روس ، جنگجو ، عراق
نظرات بینندگان
captcha