روس؛ مسلمان طلبا کا شاندار بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا اعلان

IQNA

روس؛ مسلمان طلبا کا شاندار بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا اعلان

8:30 - March 19, 2017
خبر کا کوڈ: 3502695
بین الاقوامی گروپ: انجمن مفتیان روس کے ڈائریکٹر کے مطابق چھٹے بین الاقوامی قرآنی مقابلے روس میں منعقد ہوں گے

روس؛ مسلمان طلبا کا شاندار بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا اعلان


ایکنا نیوز- روس کی انجمن مفتیان کے مطابق مسلم طلبا کے درمیان قرآنی مقابلے روس کے کسی ایک شہر میں منعقدہوں گے

الدار گالیوف نے ایرانی طلبا کی انجمن کے ساتھ مشترکہ پروگرام کے انعقاد پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے عربی انجمنوں کے ساتھ متعدد مقابلے منعقد ہوچکے ہیں اور اب ایران کے یورنیورسٹی طلبا کے تعاون سے مقابلہ ایک نیا خوشگوار تجربہ ثابت ہوگا

گالیوف نے چھٹے بین الاقوامی مقابلوں کو روس میں منعقد کرانے کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے حفظ اور قرآنی فھمی کے شعبے میں پیشرفت ہوگی۔


انکا کہنا ہے کہ اب تک حتمی طور پر جگہے کا تعین نہیں ہوسکا ہے مگر ہوسکتا ہے کہ مقابلے ماسکو میں منعقد کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ان مشترکہ پروگراموں سے اسلامی اور عربی ممالک کے ساتھ ہم آہنگی اور تعلقات میں اضافہ ہوگا۔

اس سے پہلے انجمن مفتیان روس کےعہدہ داروں اور ایرانی یورنیورسٹی تنظیم کے سنیرعہدہ دار سعید پورعلی،روس میں ثقافتی ایمبیسیڈر رضا ملکی، ایرانی یونیورسٹیوں کی تنطیم کے سربراہ، حمیدصابر فرزام انکے مشیر رحیم خاکی میں ملاقات میں ان مقابلوں کے انعقاد پر معاہدہ طے پایا تھا۔

3585099

نظرات بینندگان
captcha