فلسطین: عہد تمیمی کو ریال میڈرڈ جرسی کا اعزاز

IQNA

فلسطین: عہد تمیمی کو ریال میڈرڈ جرسی کا اعزاز

12:10 - October 01, 2018
خبر کا کوڈ: 3505163
بین الاقوامی گروپ: فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت کی علامت عہد تمیمی کو دنیائے فٹ بال کے معروف کلب ریال میڈرڈ کی جرسی سے نواز دیا گیا جس کے بعد ہسپانوی کلب کو اسرائیلی حکام کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق اسرائیل مخالف مزاحمت کی علامت فلسطینی لڑکی عہد تمیمی کو ریال میڈریڈ کی شرٹ دینے کی تصویر سامنے آئی تھی جس کے بعد اسرائیلی حکام نے تنقید شروع کردی۔

 

اسپین کے اسپورٹس اخبار ڈیلی مارکا کے مطابق عہد تمیمی کو کلب کی جرسی سابق اسٹرائیکر اور موجود ڈائریکٹر آف انسٹی ٹیوشنل ریلیشنز امیلیو بوتراگوئنو کی جانب سے پیش کی گئی اور تصاویر بھی بنوائی گئیں۔

 

17 سالہ عہد تمیمی رواں ہفتے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ اسپین کے دورے پر ہیں جہاں وہ دیگر سیاسی اور سماجی تقاریب میں شرکت کریں گی۔

 

تاہم ریال میڈریڈ کی جانب سے سماجی نیٹ ورک اور ویب سائٹ پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا اور اے ایف پی کے رابطہ کرنے پر کلب حکام نے جواب دینے سے گریز کیا۔

 

اسپین میں اسرائیل کے سفیر ڈینئیل کٹنر نے ٹویٹ کیا کہ ’عہد تمیمی امن کے لیے نہیں لڑیں، وہ اپنے تشدد اور دہشت کا دفاع کرتی ہے، وہ ادارے جنہوں نے ان سے ملاقات کی اور جشن منایا وہ بالواسطہ طور پر جارحیت کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں اور جو ہماری ضرورت کو نہیں سمجھتے‘۔

 

اسرائیل کے وزارت خارجہ کےترجمان ایمانیول ناہشن نے ریال میڈرڈ کی جانب سے عہد تمیمی کے استقبال کو شرم ناک قرار دیا اور انہیں نفرت اور تشدد کو بھڑکانے والی قرار دیا۔

 

عہد تمیمی کون ہیں؟

فلسطین کے مغربی کنارے کے علاقے میں دسمبر 2017 میں ایک 17 سالہ لڑکی عہد تمیمی نے 2 اسرائیلی فوجی اہلکاروں کو تھپڑ مارا تھا،ان کی گرفتاری کے ایک ماہ بعد ہی یعنی جنوری 2018 میں اسرائیلی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔

 

ان پر 12 مختلف الزامات عائد کیے گئے تھے، جن میں سے انہوں نے عدالت میں 4 الزامات قبول کیے، جن میں تھپڑ مارنے کا الزام بھی شامل تھا، جس پر عدالت نے انہیں جیل قید کی سزا سنائی

نظرات بینندگان
captcha