روضہ عباس علمدار کی آن لائن زیارت کی بھرپور پذیرائی

IQNA

روضہ عباس علمدار کی آن لائن زیارت کی بھرپور پذیرائی

9:53 - May 30, 2020
خبر کا کوڈ: 3507690
تہران(ایکنا) دور سے مجازی دنیا میں زیارت اور دعا و مناجات پروگرام میں پچانوے ہزار صارفین زیارت کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔

اعمال زیارت اور دعا و مناجات کی خواہش رکھنے والے ۹۵ هزار زائرین  جنہوں نے ماه مبارک رمضان میں درخواست کی تھی انکی زیارت کا عمل انجام دیا جاچکا ہے۔

حرم حضرت عباس کے میِڈیا ترجمان «حیدر طالب» کا کہنا تھا: الکفیل ویب سائٹ کے توسط سے ۹۵ هزار  ۳۸۱ نے دنیا کے مختلف ممالک سے نیابتا زیارت کی خواہش کی تھی. مذکورہ زیارت حرم مطهر کی تمام ویب سائٹ عربی، فارسی، انگریزی، فرنچ، اردو، سواحیلی، جرمن اور ترکی زبانوں میں مذکورہ سہولت موجود ہے۔

انکا کہنا تھا: رمضان میں ذیل کے اعمال بجا لائے گیے۔

ـ زیارت روزانه امام حسین اور زیارت ابالفضل العبّاس(علیهما السلام) اور دیگر اعمال۔

ـ زیارت مخصوص امام حسن مجتبی(ع) انکی ولادت کے دن پر۔

ـ زیارت مخصوص امیرالمؤمنین(ع) نجف میں انکی شہادت کے دن۔

ـ زیارت امام حسین اور ابالفضل العبّاس(علیهما السلام) شب عید پر۔

 

حیدر طالب کا کہنا تھا کہ زیارت کے خواہشمند افراد کی اکثریت عراق، ایران، لبنان، پاکستان، روس، امریکا، انگلینڈ، هندوستان، سعودی عرب، سوئیڈن، کینیڈا، کویت، ملایشیاء،آسٹریلیا، الجزایر، بحرین، مصر، جرمنی، آئسلینڈ، آسڑیا، یونان، هالینڈ، تیونس، ڈنمارک، ناروے، قطر، بلجیم، مراکش، افغانستان، عمان، اکواڈور، برازیل، ارجنٹاین، سوئیزرلینڈ، نایجریا، گھانا، یمن، انڈونیشیاء، اٹلی، اسپین، فرانس، ترکی، آذربایجان، قبرص، فن لینڈ، چین، آئرلینڈ، هانک کانگ، جاپان، امارات اور سوڈان سے تھی۔

آن لاین زیارت میں نام لکھوانے کے لیے یہاں https://alkafeel.net/zyara/ کلیک کریں۔/

 3901771

نظرات بینندگان
captcha