بحرین؛ سوشل ایکٹویسٹ«نبیل رجب» آل‌خلیفه کی قید سے رہا

IQNA

بحرین؛ سوشل ایکٹویسٹ«نبیل رجب» آل‌خلیفه کی قید سے رہا

8:39 - June 10, 2020
خبر کا کوڈ: 3507747
تہران(ایکنا) سماجی اور سوشل ایکٹویسٹ کو آل خلیفہ کے خلاف ٹوئٹ پر چند سال پہلے قید کیا گیا تھا۔

آل خلیفہ کے مخالف سماجی کارکن اور سوشل ایکٹویسٹ «نبیل رجب» کو پانچ سال پہلے یمن جنگ اور اظھار رائے کے حوالے سے قید کرلیا گیا تھا گذشتہ روز جیل سے رہا کردیا گیا۔

نبیل کے وکیل «محمد الجیشی» کے مطابق عدالت نے پانچ سال قید کے بعد انکے موکل کو آزاد کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

«ڈیموکریسی اور انسانی حقوق کوسلام »، «انجمن حقوق انسانی بحرین» اور «ڈیموکرسی و انسانی حقوق فاونڈیشن» نے اعلان کیا ہے کہ نبیل رجب مکمل طور پر بین الاقوامی قوانین کے مطابق عمل کررہے ہیں۔

 

تینوں مذکورہ انسانی حقوق کے اداروں نے دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحرین کی حکومت پر دیگر بیگناہ قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے دباو ڈالیں اور مظالم کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیا جائے۔

 

نبیل رجب کو سال ۲۰۱۵ کو اس وقت قید کیا گیا جب انہوں نے آل‌خلیفه پر یمن جنگ میں سعودی کی بیجا حمایت اور ملک میں آزادی بیان پر قدغن کے بیانات دیے تھے۔/

3904018

نظرات بینندگان
captcha