ھمبرگ؛ قرآنی ڈیٹا بینک یونیورسٹی میں قایم

IQNA

ھمبرگ؛ قرآنی ڈیٹا بینک یونیورسٹی میں قایم

7:09 - June 21, 2020
خبر کا کوڈ: 3507794
تہران(ایکنا) اسلامی ڈیٹا کے ماہرین نے قرآنی ڈیٹا تیار کرلیا ہے جسمیں ۴۷ هزار ۵۰۰ قرآنی نسخوں کی تصاویر اور دیگر معلومات محققین کے لیے آن لاین دستیاب ہیں۔

جرمنی کی ھمبرگ یونیورسٹی میں قرآنی محققین کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

یونیورسٹی کے منتظمین نے اسلامی آثار کے شعبے میں قرآنی ڈیٹا بینک قایم کیا ہے

جس کی بناء پر اب اہل علم اور ریسرچ کرنے والے افراد  ۴۷ هزار  ۵۰۰ قرآنی نسخوں کی معلومات تصاویر کے ساتھ یہاں حاصل کرسکتے ہیں۔

 

ھمبرگ یونیورسٹی میں اسلامی آثار کا ڈیٹا بینک سال ۲۰۱۳ میں قایم کیا گیا تھا تاکہ اسلامی آثار کی تصاویر وغیرہ آسانی سے فراہم کی جاسکے، اسمیں اسلامی فارسی، عربی آثار کی قدیم تصاویر عثمانی اور مغل دور۷۰۰ ـ ۱۹۰۰ سے متعلق دستیاب ہیں جنمیں خوبصورت پینٹنگز، مینیاچر، قلمی نسخے اور دیگر آثار دستیاب ہیں جنکو دنیا کے مختلف معروف میوزیم سے جمع کرائے گیے ہیں۔

 

اسلامی مصوری کے ڈیٹا بینک کے ماہرین کے مطابق ان نسخوں کو ڈھونڈنے کے لیے مختلف آپشنز موجود ہیں، مثلا ایک فن پارے کے نام، اسلامی آثار، تاریخ، آثار پیدا ہونے کے مکان، اور زرایع موجود ہیں۔

 

ڈیٹا بینک سے استفادے کے لیے رجسٹریشن لازمی نہیں اور ہر شخص آستانی سے ان آثار کی جستجو کرسکتا ہے ۔ جو اس سائٹ پر رجسٹریشن کرتا ہے زیادہ سہولیات حاصل کرسکتے ہیں اور جستجو کے صفحات کو ڈاون لوڈ بھی کرسکتا ہے۔/

3905689

نظرات بینندگان
captcha