یونیسف کی جانب سے روهینگیا مہاجرین کے لیے قایم اسکولوں میں آتش زدگی

IQNA

یونیسف کی جانب سے روهینگیا مہاجرین کے لیے قایم اسکولوں میں آتش زدگی

7:28 - January 22, 2021
خبر کا کوڈ: 3508800
تہران(ایکنا) مہاجرین کے لیے یونیسف کی جانب سے بنائے گیے چار اسکولوں میں عمدی آتش زدگی کی اطلاعات ہیں۔

خبررساں سائٹ Phnom Penh post، کے مطابق بنگلہ دیشی حکام نے کہا ہے کہ یونیسیف کی جانب سے روھنگیا کے لیے بنائے گئے چار اسکولوں میں آگ لگنے سے انہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔

 

یونیسف نے بیان میں آتش زدگی کو قصدا قرار دیتے ہوئے کہا کہ خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا ہے.

 

ایک ملین سے زاید پناہ گزینوں کے لیے قایم کیمپس کی صورتحال تشویشناک ہے جہاں بنیادی ضروریات کے سامان کی شدید فقدان ہے۔

 

گذشتہ ہفتے بھی ایک کیمپ میں آگ لگنے سے مکان ورہایش کے مسائل پیدا ہوگیے تھے۔

 

بنگلہ دیش میں اقوام متحدہ کے کمشنر رضوان حیات نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر آتش زدگی اتفاقی ہوسکتی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں.

 

یونیسیف نے ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ واقعہ قصدا لگتا ہے اور نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

 

یونیسف کی جانب سے ۳۴ پناہ گزین کیمپوں میں ۲۵۰۰ تعلیمی مراکز جنوب مشرقی بنگلہ دیش میں قایم کیا گیا ہےجہاں. ڈھائی لاکھ روھنگیائی بچے تعلیم کے حصول میں مصروف ہیں۔

 

پناہ گزینوں کی طویل اقامت اور عدم واپسی کی وجہ سے مقامی افراد اور پناہ گزینوں میں جھگڑوں کے واقعات رونما ہوتے آرہے ہیں۔/

3949045

 

نظرات بینندگان
captcha