تیسری محفل رمضانیه انس با قرآن کے عنوان سے آج بروز جمعہ کو منعقد کی جارہی ہے۔
قرآنی محفل عظیم مجاہد سردار قاسم سلیمانی اور ابومھدی المہندس کی یاد میں آج بروز جمعہ کو منعقد کی جارہی ہے۔
مذکورہ قرآنی محفل اربعین ثقافتی فاونڈیشن کے تعاون سے منعقد ہوگی جسمیں ایرانی قاری علیرضا محمودی اور عراقی قاری سید مصطفی الغالبی آن لاین تلاوت کریں گے۔
آن لائن پروگرام میں ایران کے حاج مهدی فروغی دعا و مناجات پیش کریں گے جب کہ محفل چار بجے ایرانی وقت کے مطابق «abarat.tv» سے لائیو نشر ہوں گے۔/