چھوٹی بچی کا تین مہینے میں حفظ قرآن

IQNA

چھوٹی بچی کا تین مہینے میں حفظ قرآن

8:40 - August 07, 2021
خبر کا کوڈ: 3509951
تہران(ایکنا) ترکی کے شہر قونیہ کی پندرہ سالہ «ایریم آشکین» نے ۹۳ روز میں قرآن مکمل حفظ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق کم سن بچی ایریم آشکین نے خصوصی حفظ پروگرام میں شرکت کی اور کم ترین مدت میں قرآن حفظ کرنے کا ریکارڈ بنا لیا۔

 

ایریم آشکین کا اس بارے میں کہنا تھا: « جب میرے ٹیچرز نے دیکھا کہ مجھ میں حفظ کی صلاحیت موجود ہے تو انہوں نے مجھے روزانہ ایک سے پانچ صفحے حفظ کرنے کا ٹاسک دیا اور آگے جا کر روزانہ پندرہ صفحے تک میں نے حفظ کیا».

 

انکا کہنا تھا: « میرے والدین بہت خوش ہیں اور میں بھی۔ جب حفظ مکمل ہوا تو خوشی کی انتہا سے میرے آنسو نکل آئے».

 

آشکین کے استاد «میاس کرب»، کا اس بارے میں کہنا تھا: « وہ شروع میں ایک نارمل اسٹوڈنٹ تھی تاہم حفظ کی وجہ سے وہ دوسری کلاس میں منتقل ہوئی».

 

انہوں نے آشکین کی صلاحیت پر حیرانی کا اظھار کرتے ہوئے کہا: « اس مسئله(حفظ کل قرآن  ۹۳ دن میں) پر یقین کرنا تھوڑی مشکل ہے کیونکہ عام طور پر حفظ قرآن میں کافی ٹایم لگتا ہے».

3988789

نظرات بینندگان
captcha