ملی یکجہتی کونسل کا صوبائی شعبہ قایم

IQNA

ملی یکجہتی کونسل کا صوبائی شعبہ قایم

8:25 - October 22, 2021
خبر کا کوڈ: 3510483
تہران(ایکنا) ملک میں وحدت مسلمین کو فروغ دینے اور فرقہ واریت کی روک تھام اولین ہدف قرار دیا گیا ہے۔

ایکنا نیوزکی رپورٹ کے مطابق ملک میں بین المسلکی ہم آہنگی کے فروغ اور فرقہ وارانہ سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے ملی یکجہتی کونسل کا اہتمام اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا ۔

قابل ذکر ہے کہ ملی یکجہتی کونسل ایک ملک گیر تنظیم ہے'جو مسلمانوں کےدرمیان اتحاد و یکجہتی کیلئے کوشاں ہے اور اس تنظیم کی خدمات کو وسعت دینے کے لیے21 اکتوبر 2021 کو اسکی صوبائی تنظیم سازی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔

 

ملی یکجہتی کونسل کا صوبائی شعبہ قایم

اہم رہنماوں کی مشاورت سے کوئٹہ اجلاس  میں  جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر صدر مولانا عبدالحق ہاشمی کو صوبائی تنظیم کا امیر، جنرل سیکریٹری، مولانا سید مومن جیلانی قادری اور تنظیم کے سینئیر نائب صدر حجت الاسلام علامہ سید ہاشم موسوی کومنتخب کیا گیا۔  اہم علما اور رہنماوں کو دیگر عہدوں کیلئے منتختب کیے گیے ۔

 

ملی یکجہتی کونسل کا صوبائی شعبہ قایم

نومنتخب علما کرام نے ملک میں بقائے باہمی اور وحدت اسلامی کے فروغ کے حوالے سے مکمل کاوش اور خلوص سے چلنے کی یقین دہانی کرائی اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گیی۔

نظرات بینندگان
captcha