آستان قدس کا جغرافیائي نقشہ ، جامع کتاب کی نمایش

IQNA

آستان قدس کا جغرافیائي نقشہ ، جامع کتاب کی نمایش

19:33 - December 17, 2021
خبر کا کوڈ: 3510883
آستان قدس کا جغرافیائی نقشہ ‘‘ نامی کتاب میں جو امام علی رضا (ع) کے حرم کے میڈیا سینٹر کی جدیدترین کتاب ہے حرم اور خدام کی سرگرمیوں سے متعلق لوگوں کو جامع اور مکمل معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

آستانہ رضوی ویب سائٹ کے مطابق اس کتا ب  کی رونمائي پچھلے ہفتہ کی گئي۔   تقریب رونمائی میں  حرم امام علی رضا علیہ السلام کے نائب متولی ، ایرانی ذرائع ابلاغ کے عہدیداروں  اور ثقافتی شعبوں میں سرگرشخصیات  نے بھی شرکت کی اس موقع پر  حرم امام علی رضا(ع) کے میڈیا  سینٹر کی آٹھ مصنوعات سے رونمائی کی گئی جن میں ایک اہم ترین’’ آستان قدس کا نقشہ ‘‘ نامی کتاب  تھی   جس میں حرم امام علی رضا(ع) کے جغرافیہ سے متعلق معلومات فراہم کی گئي ہیں ۔ 
اس کتاب کو حرم امام علی رضا(ع) کے کمونیکیشن اینڈ میڈیا سینٹر کی جانب سے ڈیزائن اور ترتیب دیا گیا ہے ، یہ کتاب  جامع اور مکمل  معلومات پر مشتمل ہے اور اس کے ذریعہ زائرین ، مجاورین، ماہرین،ثقافتی ، سماجی اور معیشتی سرگرمیوں میں فعال افراد وغیرہ کے لئے بہترین رہنمائی فراہم کی گئی ہے   ۔ 
اسلامی جمہوریہ ایران میں حرم امام علی رضا(ع) کے مراکز اور اداروں کا تعارف
 اس کتاب  کا ایک حصہ حرم امام علی رضا(ع) کے مراکز، اداروں، ثقافتی،سماجی اور اقتصادی شعبوں کے تعارف پر مشتمل ہے جواس وقت شہر مشہد مقدس،حرم امام علی رضا(ع) یا حتی پورے ملک میں فرائض انجام دے رہے ہیں، ان مراکز کی معلومات کو چار الگ الگ ابواب میں  بیان کیا گيا ہے  تاکہ  قارئین کو صورتحال کا مکمل طور پر پتہ چل سکے ۔ 
جو چیز بھی حرم امام رضا(ع) کے بارے میں جاننا چاہیں
 آستان قدس یا امام رضاعلیہ السلام اور اس کی انتظامیہ کی سرگرمیوں  سے متعلق  جغرافیائی نقشہ نامی کتاب  کی ایک اور اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس میں حرم امام علی رضا(ع) کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی گئی ہیں ، اس میں حرم سے متعلق تمام اداروں اور جگہوں کا مکمل تعارف کروایا گیا ہے جیسے حرم کے تمام رواق،صحن،حرم کے داخلی دروازے، عطیات  و نذورات اورگم شدہ اشیاء اور افراد کے دفاتر،میوزیمز،مہمانسرا،حرم امام علی رضا(ع) کے دیگر علمی اور مذہبی ادارے ،حرم میں مدفون بزرگ شخصیات کے مزارات،کتب خانہ،وضوخانے،جوتے رکھنے والی جگہیں،ایمرجنسی طبی امداد کے وارڈ،ثقافتی مقامات،پارکینگ اور ٹائلٹ وغیرہ کے بارے میں جامع اور مکمل معلومات دی گئی ہیں۔  اس کے  علاوہ صوبہ خراسان رضوی اور ملکی سطح پر حرم مطہر کی جانب  انجام پانے والی خدمات اور  مختلف  امدادی ، طبی، ثقافتی ، سماجی اور معاشی میدانوں میں عوام کی خدمت میں آستان قدس رضوی کے  سرگرم اداروں کے بارے میں بھی  تفصیلی معلومات فراہم کی گئ ہیں 

نظرات بینندگان
captcha