مفتی عمان کی جانب سے ہندوستان میں حجاب پابندی کی شدید مذمت + خواتین پر تشدد کی فلم

IQNA

مفتی عمان کی جانب سے ہندوستان میں حجاب پابندی کی شدید مذمت + خواتین پر تشدد کی فلم

7:41 - February 14, 2022
خبر کا کوڈ: 3511305
تہران(ایکنا) عمان کے مفتی اعظم نے انڈین حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کے دور حکومت میں ہندو کا احترام کیا گیا اب ہندو بھی مسلم حقوق کا خیال رکھیں۔

الخیلج آن لائن نیوز کے مطابق عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے انڈیا میں مسلم فوبیا اور خواتین پر تشدد اور حجاب پابندی کی شدید مذمت کی ہے۔

الخلیلی  نے ٹوئٹ میں مسلمانوں سے یکجہتی کا اظھار کرتے ہوئے لکھا کہ مودی حکومت کی جانب سے مسلمان طالبات کے ساتھ رویہ قابل مذمت ہے۔

مفتی  اعظم عمان کا کہنا تھا: انڈیا سے افسوسناک خبریں مل رہی ہیں اور ہر روز مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ تر کیا جارہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مسلمان خواتین پر حجاب کے حوالے سے شدید دباو ڈالا جارہا ہے جو ہمارے ایمان کا اہم حصہ ہے۔

شیخ الخلیل کا کہنا تھا: تاریخ میں کہا جاتا ہے کہ مسلم دور میں انڈیا میں ہندو کے ساتھ احترام کا رویہ رکھا گیا اور تمام لوگ امن سے رہتے تھے۔

 

انکا کہنا تھا کہ ماضی میں مسلمانوں نے ہندوں سے عدل و انصاف کا رویہ رکھا اور ہر طرف بھائی چارے کا مظاہرہ دیکھا گیا ہے۔

انڈیا کے دیگر ریاستوں سے بھی خبر آرہی ہے کہ مسلمان طالبات پر سختی کی جارہی ہے اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں طالبات کے ساتھ بدسلوکی کا منظر واضح نظر آتا ہے اور ان پر تشدد کے دلخراش واقعات کا اندازہ ہوتا ہے۔

 

ویڈیو کا کوڈ

 

انڈیا میں  سال ۲۰۲۱ سے مسلمانوں کے خلاف تشدد میں شدید اضافہ ہوا ہے اور ہر مہینے کم از کم پانچ واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف تعصب و نسل پرستی پر مبنی دھمکیاں، نماز جماعت میں رکاوٹ اور ان پر حملوں کے نفرت انگیز واقعات عام ہوتے جارہے ہیں۔/

 

4036045

نظرات بینندگان
captcha