ایکنا نیوز نے بوابہ الاہرام نیوز کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ الجزایر کے بین الاقوامی حفظ مقابلے جعمرات سے شروع ہوچکے ہیں۔
وزارت اوقاف الجزایر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال حفظ مقابلہ «و رتل القرآن ترتیلا» کے عنوان سے شب معراج پیغمبر اکرم (ص) کی مناسبت سے رجب المرجب میں منعقد کیا جارہا ہے جب کہ اس سے پہلے رمضان کے مہینے میں یہ مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا بحران کے مسائل کے پیش نظر اس بار مقابلہ آن لائن منعقد کیا جارہا ہے جہاں چھ ممالک سے ججز شریک ہیں جنمیں مصر، گھانا اور الجزایر کے ماہرین شامل ہیں جنمیں سے ایک خاتون جج ہے۔
مقابلوں میں شرکت کے لیے دیگر ممالک میں موجود الجزایر کے سفارت خانوں کے زریعے حفاظ کا انتخاب کیا گیا جب کہ مقابلوں کا آج آخری دن ہے اور اس کے اختتام پر انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی حفظ مقابلوں کا سلسلہ ۲۰۰۴ سے شروع ہوچکا ہے جس میں پچیس سال سے کم عمر کے حفاظ شرکت کرتے ہیں۔/