ایران کیجانب سے پشاور کی مسجد میں ہونیوالے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

IQNA

ایران کیجانب سے پشاور کی مسجد میں ہونیوالے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

7:45 - March 06, 2022
خبر کا کوڈ: 3511434
حکومت پاکستان اور اسکے سکیورٹی ذمہ داران مستقبل میں ان مجرم دہشتگردوں کی دہشتگردانہ کارروائیوں کو روکنے کیلئے ضروری اور فیصلہ اقدامات انجام دیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ حکومت پاکستان اور اسکے سکیورٹی ذمہ داران مستقبل میں ان مجرم دہشتگردوں کی دہشتگردانہ کارروائیوں کو روکنے کیلئے ضروری اور فیصلہ اقدامات انجام دینگے۔

 

اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پشاور کی ایک مسجد میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ فارس نیوز کے فارن پالیسی گروپ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے آج بروز جمعہ پاکستان کے شہر پشاور کے کوچہ رسالدار میں واقع مسجد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

 

سعید خطیب زادے نے اس دہشت گردانہ کارروائی کی شدید مذمت کی ہے، جس کا مقصد مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنا ہے۔ انہوں نے اس بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ حکومت پاکستان اور اس کے سکیورٹی ذمہ داران مستقبل میں ان مجرم دہشت گردوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں کو روکنے کے لیے ضروری اور فیصلہ اقدام انجام دیں گے۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستانی حکام نے اعلان کیا کہ پشاور میں اہل تشیع کی مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم 56 افراد شہید اور 80 سے زائد زخمی ہوئے ہیں.

نظرات بینندگان
captcha