مشورہ کرنا؛ مومن انسان کی نشانی

IQNA

قرآنی سورے/ 42

مشورہ کرنا؛ مومن انسان کی نشانی

10:01 - November 27, 2022
خبر کا کوڈ: 3513233
مومن کی کافی نشانیاں ہیں تاہم لگتا ہے کہ مشورہ کرنا خاص نشانی ہے تبھی ایک سورہ اس عنوان سے موجود ہے.

ایکنا- قرآن مجید کا بیالیسواں سورہ شوری (شورا) کے نام سے موجود ہے. پچیسویں پارے میں موجود اس سورہ میں 53 آیات ہیں۔ یہ مکی سورہ ترتیب نزول کے حوالے سے بیاسٹھواں سورہ ہے جو قلب رسول گرامی اسلام (ص) پر اترا ہے۔

اس کو «شوری» کا نام دینے کی وجہ اس کی آیت ۳۸ ہے جسمیں مومن کی نشانی کو مشورہ کرنا بتایا گیا ہے. آیت کہتی ہے: «وَالَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِرَ‌بِّهِمْ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَأَمْرُ‌هُمْ شُورَ‌ى بَيْنَهُمْ وَمِمَّا رَ‌زَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ: جنہوں نے [آواز] پروردگار پر لبیک کہا اور نماز برپا کیا اور آپس میں انکا مشورہ ہوتا ہےاور جو رزق دیا ہے اس میں سے انفاق کرتا ہے ».

سوره شوری کا مرکزی موضوع اور مقصد مسئله وحی ہے اور توحید بارے آیات کے علاوہ مومنین اور کفار کی صفات اور قیامت میں انجام بارے اشارہ موجود ہے۔

رسول خدا(ص) کی جانب سے تبلیغ میں استقامت، دعوت توحید، وحدت، تفرقے سے دوری، درگزر سے کام لینا اور غصے پر کنٹرول کی تاکید آئی ہے۔

 سوره شوری میں مسئله توحید، قیامت، توبه، خدا کی جانب سے توبہ قبول کرنا اور معاشرے اور حکومت کے کاموں میں مشورہ کی بات ہوئی ہے۔

ان موضوعات کو چار حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے:

پہلا اہم موضوع وحى یعنی خدا کا رسولوں سے رابطہ ہے. اسی سے سورہ شروع اور اسی پر ختم ہوتا ہے اور اسمیں قرآن، نبوت پيغمبر اسلام (ص) اور زمانہ نوح (ع) پر اشارہ ہوا ہے۔

دوسرے حصے میں توحيد پر دلائل، اور خلقت میں خدا کی نشانیوں کا ذکر ہے۔

تیسرے حصے میں مسئله قیامت اور اس دن کفار کے انجام کو بیان کیا گیا ہے.

چوتھے حصے میں اخلاقیات یعنی استقامت و توبه و درگزر سے کام لینے اور غصے پرکنٹرول ک تاکید کی گیی ہے اور بری صفات ضد بازی، دنیا پرستی اور غرور سے منع کیا گیا ہے۔/

متعلق خبر
نظرات بینندگان
captcha