ایکنا- حوزہ نیوز کے مطابق نہایت مسرت کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ان شاء اللہ المستعان مورخہ ۲۰؍نومبر ۲۰۲۲ء براز اتوار ۹؍بجے صبح بمقام محمد پور (یادو آلو میل کے پاس)غازی پور (یو پی) میں ایک عظیم الشان سیمینار بعنوان ’’ اتحاد بین المسلمین وولایت ولی فقیہ کی ضرورت‘‘کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
حجۃ الاسلام مولانا ابن حسن املوی واعظ مدیر حسن اسلامک ریسرچ سنیٹر نے بتایا کہ اس موقع پر جامعہ امام رضا علیہ السلام و آئی آر ایجو کیشنل اکیڈمی کا سنگ بنیاد بھی حجۃ الاسلام و المسلمین آقای مہدی مہدوی پور دامت برکاتہ نمائندۂ ولی فقیہ حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ تعالیٰ اور علمائے کرام کے مبارک ہاتھوں سے رکھا جائےگا۔