مالدیپ قرآنی مقابلوں کا آغاز

IQNA

مالدیپ قرآنی مقابلوں کا آغاز

9:15 - December 25, 2022
خبر کا کوڈ: 3513442
ایکنا تھران- پینتیسویں قومی قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں اعلی حکام شریک تھے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  Raajje، کے مطابق قومی قرآنی مقابلے«مهرجان القرآن» کے عنوان سے منعقد کیے گیے ہیں جس کی افتتاحی تقریب میں صدر مملکت کے معاون خصوصی فیصل نسیم شریک تھے۔

 

معاون خصوصی نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا: حکومت قرآنی تعلیمات کی ترویج کو اہمیت دیتی ہے۔

 

نسیم نے ملک میں کم عمر حفاظ کرام اور قرآء کی تعداد میں اضافہ اور بین الاقوامی مقابلوں میں ملکی نمایندگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انکے والدین اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا۔

 

انہوں نے تلاوت قرآن پر تاکید کرتے ہویے قرآن فھمی اور پھر زندگی میں قرآنی تعلیمات پر عمل کو کامیابی کا راز قرار دیا۔

پینتیسیوں قومی قرآنی مقابلوں میں ملک بھر سے 1023 طلبا شریک ہیں جنکے درمیان مقابلہ ہوگا۔/



4109051

نظرات بینندگان
captcha