ایکنا- گارڈین نیوز کے مطابق برٹش ائیرویز کی جانب سے مسلمان خواتین اسٹاف کے لیے خصوصی باحجاب یونیفارم تیار کیا گیا ہے ، اس وقت ائر ویز میں تیس ہزار اسٹاف کے لیے ایسا یونیفارم تیار کیا جا رہا ہے۔
اس یونیفارم کے ساتھ جہاز میں خواتین اسٹاف مکمل لباس کے ساتھ اسکارف پہن سکتی ہیں اوریہ پہلی بار انجام دیا گیا ہے۔
یہ یونیفارم اوزوالڈ بوآتنگ (Ozwald Boateng) کمپنی کی طرف سے تیار کیا گیا ہے جو کافی عرصے سے ائیرلاین شعبے میں اسٹاف کے امور کی نظارت کررہی ہے۔ اس حوالے سے خفیہ سروے میں ایک ہزار پانچ سو افراد اپنے کمنٹس دیں چکے ہیں۔
اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ موسم بہار سے ایرویز کے اسٹاف اس لباس کو استعمال کرسکتے ہیں اور تمام جہاز میں خدمات انجام دینے والی مسلمان خواتین اپنے لباس کو تبدیل کرکے اس یونیفارم سے استفادہ کرسکتی ہیں۔
برٹش ائیرویز کے ڈائریکٹر شان دویل کا کہنا تھا کہ یہ یونیفارم ایک اعتماد کی علامت ہے جو برطانیہ روشن مستقبل کی ضمانت ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ایسی چیز تیار کریں جس سے ہمارے اسٹاف اپنے اوپر فخر کرسکے۔/
4112618