ایکنا- الخلیج آنلاین کے مطابق عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیلی، نے عالمی برادری، او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ انڈین مسلمانوں کے مسائل پر توجہ دیں۔
الخلیل نے ٹوئٹ کیا ہے: جن مصائب کا سامنا اس وقت انڈین مسلمانوں کو ہے کوئی کچھ کر نہیں رہا، سوال پیدا ہوتا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں؟ اسلامی تعاون تنظیم کیا کررہی ہے؟
پیغام میں کہا گیا ہے: کیا اب مسلمان دوسرے مسلمان کے لیے بھی اہم نہیں کہ دوسرے مسلمان بھی کچھ کر نہیں رہے۔
دسمبر کو انڈین حکام نے ریلوے زمین پر واقع ۴۵۰۰ مسلم گھرانوں کو بانبهول پورہ میں منہدم کرنے کا حکم دیا تھا۔
انڈین امریکن کونسل نے کہا ہے کہ ۴۳۶۵ گھرانوں کو خطرات لاحق ہیں اور۴۵۰۰ گھرانے گرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ۷۰۰۰ اہلکار اور بلڈوز گھروں کو مسمار کرنے پر آمادہ ہیں۔
ایک میڈیا گروپ کا کہنا تھا کہ سال 2022 «بلڈوزری عدالت» کا سال تھا جسمیں کافی مسلم گھرانوں کو مسمار کردیا گیا ہے۔
انڈیا میں تقریبا ۱۵۴ ملین مسلمان رہتے ہیں جو مجموعی طور پر ملکی ابادی کا چودہ فیصد شمار ہوتا ہے./
4112992