ایکنا- فلسطینی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کے بیان میں فلسطین میں بڑھتے تشدد اور بدامنی پر تشویش کا اظھار کیا گیا ہے۔
بیان میں غزہ، قدس اور مغربی پٹی کے حالات کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے فلسطین میں بین المذاہب ہم آہنگی پر تاکید کی گیی ہے ۔
یورپی یونین نے اپنے بیان میں اسرائیلی اور فلسطینی گروپوں سے کہا گیا ہے کہ وہ امن و امان کے لیے صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے: مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے آبادی کاری غیرقانونی ہے اور اس کو روکنے کی ضرورت ہے جب کہ علاقے میں ایکدوسرے کے احترام اور انسانی حقوق کی رعایت کرنی چاہیے۔
یورپی یونین نے موجودہ صورتحال میں صبر و تحمل پر تاکید کرتے ہوئے اردن کے کردار پر تاکید میں کہا گیا ہے کہ تمام مذاہب ہم آہنگی کا مظاہرہ کریں۔/
4127107