ایکنا نیوز- خبررساں ادارے Middle East Eye، کے مطابق امریکی سینٹ نے جمعرات کو بیالیس ممنوع ووٹوں کے مقابل 54 ووٹوں سے دلاور سید کے حق میں ووٹ دیا اور اس طرح دو سالہ پینڈنگ کا خاتمہ ہوا۔
جوبائیڈن نے سال 2021 کو پہلی بار سید دلاور کو اس شعبے کے لیے نامزد کیا تاہم ری پبلیکن کی مخالفت سے سلسلہ رک گیا تاہم 2023 میں دوبارہ انہیں اس چیز کے لیے منتخب کیا گیا۔
امریکن اسمال انڈسٹریز ایک مستقل فیڈرل ادارہ ہے جو چھوٹی صنعتوں کے لیے مصروف عمل ہے اور اس شعبے کی سربراہی کے لیے صدارتی ہاوس کو خصوصی اختیارات حاصل ہے جب کہ شعبے کے سربراہ کو خصوصی اختیارات حاصل ہے۔
سید دلاور پاکستانی نژاد امریکی مسلمان ہے جو کیلفورنیا میں رہتا ہے اور انکو سوفٹ وئیر کے شعبے میں خصوصی مہارت حاصل ہے اوباما دور میں بھی انہیں وزارت خارجہ میں خاص ذمہ داریاں دی گیی تھیں۔
سید دلاور اس سے قبل Emgage کا رکن تھا جو مختلف وزارتوں کا ایک الاینس شمار ہوتا ہے جو امریکہ میں مسلمانوں کی پیشرفت کے امور پر کام کرتا ہے۔/
4146702