آسانی جو سختی کے بعد میسر آتی ہے

IQNA

قرآنی سورے/ 94

آسانی جو سختی کے بعد میسر آتی ہے

9:44 - July 12, 2023
خبر کا کوڈ: 3514603
ایکنا تھران: دنیا کی زندگی سختیوں سے لبریز ہے جسکا سامنا سب کو ہوتا ہے تاہم ایسے افراد کو قرآن یوں تسلی دیتا ہے کہ ہر سختی کے بعد آسانی ہے۔

ایکنا نیوز- سوره قرآن کریم کے چورانوے نمبر سورے کا نام «شرح» یا «انشراح» ہے. اس سورے میں 8 آیات ہیں اور یہ سورہ تیسویں پارے میں ہے. سورہ «شرح» مکی سورتوں میں اور ترتیب نزول، کے حوالے سے بارہواں سورہ ہے جو قلب رسول گرامی اسلام (ص) پر نازل ہوا ہے۔

«انشراح» و «شرح» وسعت کے معنی میں ہے اور یہ لفظ سورہ کے شروع میں آیا ہے اور «شرح صدر» سے مراد رسول اکرم کے دل میں صبر کی طرف اشارہ ہے جو خدا نے دیا ہے۔

اس سورے کا مقصد رسول اسلام(ص) کو صبر و استقامت کی دعوت دینا ہے، لہذا اللہ تعالی رسول اکرم کو دی گیی نعمتوں کی یاد دلاتا ہے اور انکو مشکلات پر فائق آنے کی خوشخبری دیتا ہے اور انکو عبادت اور دعا کا حکم دیتا ہے۔

 اس سورے میں تین موضوعات پر بات کی گیی ہے پہلے میں رسول اکرم کو دی گیی تین نعمتوں کی بات ہوئی ہے دوسرے حصے میں رسول اکرم کو مشکلات پر تسلط کی خوشخبری اور تیسرے حصے میں عبادت کی طرف حوصلہ افزائی کی بات کی جاتی ہے۔

سوره انشراح میں رسول اسلام (ص) کو تین نعمتوں کی یاد دلائی گیی ہے. ابتدا میں «شرح صدر» کی نعمت ہے جس سے رسول گرامی سختیوں اور ذمہ داریوں کے مقابل استقامت کے ساتھ مقابلہ کرسکتا ہے۔ اسکے بعد رسول اکرم کی بھاری ذمہ داری آسان ہونے کی نعمت اور تیسری نعمت رسول اکرم کی مشہور کرنے کی نعمت یاد دلائی جاتی ہے۔

مثال کے طور پر اللہ نے رسول اسلام (ص) کے نام کو اذان و اقامه اور نماز کے تشهّد میں انکے نام کو شامل کرنے کی ہے۔

پانچویں آیت میں رسول اکرم (ص) کو خوشخبری دی جاتی ہے وہ ہے سختی کے بعد آسانی آنے کی: «فَاِنَّ مَعَ العُسرِ یُسراً: پس [جان لو‌] سختی کے ساتھ آسانی ہے» اور بعد کی آیت میں اس کی دوبارہ تکرار کی جاتی ہے.

بعض مفسرین «العُسر» کو مکرر معرفه و معلوم، اور انکو ایک آنے کی دلیل اور «یُسراً» کی مکرر آمد نکره و نامعلوم کے ساتھ آنے کو اسقامت کی دلیل قرار دی گیی ہے، لہذا اس آیت کے تکرار کا مقصد یہ ہے کہ ہر سختی کے ساتھ دو آسانی ہے ایک آسانی دنیا میں اور ایک آخرت میں۔

آخر کار اللہ تعالی رسول اکرم (ص) کو بعض دستور یا حکم دیتا ہے: «فَاِذا فَرَغتَ فَانصَب؛ و اِلی رَبِّکَ فَارغَب: پس جب فارغ ہوجاو، اطاعت میں کوشاں رہو؛ اور شوق کے ساتھ، پروردگار کے سمت رخ کر» (انشراح/ 7 و 8)

 

نظرات بینندگان
captcha