انقلاب کی سالگرہ پر جموں میں تقریب

IQNA

انقلاب کی سالگرہ پر جموں میں تقریب

15:21 - February 12, 2024
خبر کا کوڈ: 3515849
ایکنا: انقلاب اسلامی ایران کی 45ویں سالگِرہ کی مناسبت سے بھنڈی جموں میں( یومُ اللہ )کے عنوان سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا .

ایکنا نیوز کے مطابق شعیہ فیڈریشن جموں، انجمن حسینی جموں، جامع امامیہ خمینی کرگل،امامیہ مشن لیہ ،انجمن امام زمان سانکو کرگل اور رحمتہ للعالمین فاؤنڈیشن کے اشتراک سے  پروگرام منعقد کیا گیا۔

 اس پروگرام میں جموں کشمیر اور لداخ کے مختلف علماء کرام نے انقلاب اسلامی ایران اور امام خمینی کے اس عظیم انقلاب کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کئے اور بانئ انقلاب امام خمینی کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پرحجتہ السلام والمسلمین جناب آقائ سید تقی حیدر صاحب نمائندہ دفتر مقامِ معظم رہبری دہلی نو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس کے علاوہ حجتہ السلام والمسلمین مولانا شیخ محمد حسین لطفی مدیر جامعہ امام خمینی کرگل و حجتہ السلام والمسلمین   مولانا سید زوار حسین جعفری صاحب خطیب و امام جمعہ جماعت جامع مسجد امام رضا  بھنڈی،

حجتہ السلام والمسلمین مولانا سید احمد رضوی ،حجتہ السلام والمسلمین مولانا جواد حبیبی صاحب دہلی نو۔حجتہ السلام والمسلمین مولانا سید محمد کوثر جعفری،حجتہ السلام والمسلمین مولانا شیخ محمد علی محمدی،و حجتہ السلام والمسلمین مولانا سید  لیاقت علی موسوی صاحب کشمیری،  حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا شیخ ولایتی ،، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا شیخ زاکری صاحب، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا انور حسین انوری صاحب، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا شیخ مختارصاحب،رحمتہ للعالمین فاؤنڈیشن کے چیئرمین شیخ فردوس علی، شیعہ فیڈریشن صوبہ  جموں  جناب الحاج عاشق حسین خان صاحب ،انجمن حسینی کے نایب صدر الحاج لال دین میر صاحب اور دیگر اہم علما شریک تھے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ امام خمینی جیسا انقلاب آج تک کسی نے نہیں لایا ۔45 سال پہلے ہمیں یہ انقلاب دیکھنے کو ملا جو امام خمینی نے ایران کے اندر لایاجس کی رہتی دنیا تک مثال نہیں ملے گی۔ایسے انقلاب لانے کے لئے پرہیز گاری،خلوص اور تقوی۱ کا ہونا لازمی ہے۔امام خمینی نے اللہ کے نظام کو قائم کرنے ،انسانی حقوقوں کی پامالی ہونے کے خلاف اور شاہی نظام کے خاتمے کیلئے انتھک کوشش اور پر عظم ارادے سے اس انقلاب کو برپا کیا۔جس کی وجہ سے نہ صرف ایران بلکہ دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کا سر فخر سے بلند ہوا۔

نظرات بینندگان
captcha