ایکنا نیوز کے مطابق ایران کے بین الاقوامی قاری هادی موحدامین، نے آیات ۷۳ تا ۷۵ سوره مبارکه زمر و آیه ۲۳ سوره مبارکه احزاب کی تلاوت شهید آیتالله سیدابراهیم رئیسی کی مجلس ترحیم میں کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مجلس ترحیم گذشتہ بدھ کے دن تھران میں حسینیه الزهرإ(س)، امام خمینی(ره) کمپلیکس میں منعقد ہوئی تھی۔
وَسِيْقَ الَّـذِيْنَ اتَّقَوْا رَبَّـهُـمْ اِلَى الْجَنَّـةِ زُمَرًا ۖ حَتّــٰٓى اِذَا جَآءُوْهَا وَفُتِحَتْ اَبْوَابُـهَا وَقَالَ لَـهُـمْ خَزَنَتُـهَا سَلَامٌ عَلَيْكُمْ طِبْتُـمْ فَادْخُلُوْهَا خَالِـدِيْنَ (73) اور وہ لوگ جو اپنے رب سے ڈرتے رہے جنت کی طرف گروہ گروہ لے جائے جائیں گے، یہاں تک کہ جب وہ اس کے پاس پہنچ جائیں گے اور اس کے دروازے کھلے ہوئے ہوں گے اور ان سے اس کے داروغہ کہیں گے تم پر سلام ہو تم اچھے لوگ ہو اس میں ہمیشہ کے لیے داخل ہو جاؤ۔
وَقَالُوا الْحَـمْدُ لِلّـٰهِ الَّـذِىْ صَدَقَنَا وَعْدَهٝ وَاَوْرَثَنَا الْاَرْضَ نَتَبَوَّاُ مِنَ الْجَنَّـةِ حَيْثُ نَشَآءُ ۖ فَنِعْمَ اَجْرُ الْعَامِلِيْنَ (74) اور وہ کہیں گے اللہ کا شکر ہے جس نے ہم سے اپنا وعدہ سچا کیا اور ہمیں اس زمین کا وارث کر دیا کہ ہم جنت میں جہاں چاہیں رہیں، پھر کیا خوب بدلہ ہے عمل کرنے والوں کا۔
وَتَـرَى الْمَلَآئِكَـةَ حَآفِّيْنَ مِنْ حَوْلِ الْعَرْشِ يُسَبِّحُوْنَ بِحَـمْدِ رَبِّـهِـمْ ۖ وَقُضِىَ بَيْنَـهُـمْ بِالْحَقِّ وَقِيْلَ الْحَـمْدُ لِلّـٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ (75)
اور آپ فرشتوں کو حلقہ باندھے ہوئے عرش کے گرد دیکھیں گے اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح پڑھ رہے ہیں، اور ان کے درمیان انصاف سے فیصلہ کیا جائے گا اور سب کہیں گے سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جو سارے جہانوں کا رب ہے۔
4220316