اردن؛ بیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلہ برائے خواتین

IQNA

اردن؛ بیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلہ برائے خواتین

4:22 - April 21, 2025
خبر کا کوڈ: 3518355
ایکنا: بیسویں بین الاقوامی مقابلے اردن میں چالیس ممالک کی شرکت کے ساتھ شروع ہوچکے ہیں۔

ایکنا نیوز ، اردنی اخبار الدستور کے مطابق محمد الخلایله، اردن کے وزیر اوقاف، امور و مقدسات اسلامی، جو اس ملک کی ملکہ رانیا عبداللہ کی نمائندگی کرتے ہوئے بیسویں بین الاقوامی حفظ و ترتیل قرآن کریم کے مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں شریک تھے، نے اپنی تقریر میں کہا:

"یہ مقابلہ قرآن کے حافظین اور قرآنی سرگرمیوں کے لیے اردن کی گہری دلچسپی کے تحت منعقد کیا گیا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا: "اردن اب بھی قرآن مجید اور اس کے حافظین کی سرپرستی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں وقف کر دی ہیں۔"

الخلایله نے یہ بھی وضاحت کی کہ وزارت اوقاف کے تحت اردن میں ۲۱۰۰ قرآن حفظ مراکز فعال ہیں، علاوہ ازیں بہت سے قرآنی انجمنیں بھی ملک بھر میں قرآن کی تعلیم میں مصروف عمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اردن نے ملک بھر میں پھیلے قرآنی مراکز کے ذریعے قرآن پاک کی تعلیم و حفظ، بین الاقوامی اور مقامی قرآن مقابلوں کے انعقاد اور ان میں شرکت کے ذریعے قرآن کریم پر خصوصی توجہ دی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملکہ اردن کی ان مقابلوں میں حمایت اس بات کی دلیل ہے کہ یہ ملک مسلم خواتین کے قرآن سے تعلق کو مضبوط بنانے، اس کی تلاوت، عمل اور اسلامی اخلاق کے فروغ کا خواہاں ہے۔

انہوں نے قرآن مجید کی صحیح فہم و عمل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ عملی زندگی میں ظاہر ہونا چاہیے تاکہ قوم کی بھلائی اور فلاح کے لیے عدل، رواداری، رحمت، امر بالمعروف و نہی عن المنکر، اور امن و استحکام کی نعمتوں کے تحفظ جیسے اقدار کو فروغ دیا جا سکے۔

لمیس الهزیم، جو وزارت اوقاف اردن میں خواتین کے امور کی ڈائریکٹر ہیں، نے اس بات پر زور دیا کہ وزارت گزشتہ بیس سال سے "ہاشمی خواتین مقابلے" کے انعقاد کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال کے مقابلے میں اردن کے علاوہ ۴۰ عرب و اسلامی ممالک سے ۴۴ خواتین شرکاء حصہ لے رہی ہیں۔

اردن کے یہ قرآنی مقابلے دنیا کے قدیم ترین بین الاقوامی مقابلوں میں شمار ہوتے ہیں، جو ۱۹۹۳ سے ہر سال وزارت اوقاف و امور اسلامی کی جانب سے حکومت کی سرپرستی میں منعقد ہو رہے ہیں۔ یہ مقابلے مرد و خواتین کے لیے قومی اور بین الاقوامی سطح پر تقسیم کیے گئے ہیں، اور آغاز سے اب تک تقریباً ۴۵ ہزار مرد و خواتین ان مقابلوں میں شرکت کر چکے ہیں۔

سوگند رفیع‌زاده، جو مکمل حافظ قرآن ہیں، کو ایران کی جانب سے اردن میں ہونے والے خواتین کے بین الاقوامی قرآن مقابلے میں شرکت کے لیے نمائندہ منتخب کیا گیا ہے، جس کے لیے انہوں نے انتخابی امتحان بھی کامیابی سے مکمل کیا ہے۔/

 

4277270

نظرات بینندگان
captcha