عراق میں آن لائن سیرت النبی مقابلہ

IQNA

عراق میں آن لائن سیرت النبی مقابلہ

8:48 - September 12, 2025
خبر کا کوڈ: 3519142
ایکنا: آستان مقدس علوی کے شعبہ تبلیغ تبلیغات نے پہلی بار آن لائن مقابلہ سیرتِ نبویؐ کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

ایکنا نیوز، آستان مقدس علوی کی اطلاع‌رسانی ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ یہ مقابلہ رسول اکرم ﷺ کے یومِ ولادت کی مناسبت سے اور بین‌المللی "الصادقین" ہفتہ کی سرگرمیوں کے تحت مسلسل چوتھے سال منعقد ہو رہا ہے۔

شیخ ہانی کنانی، سربراہ شعبہ تبلیغ دینی آستان علوی نے کہا کہ یہ مقابلہ شیخ علی کورانی کی تصنیف "سیرت نبوی نزد اہل بیت علیہم السلام" کے پہلے جلد (صفحہ 1 تا 250) پر مبنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مقابلے کا مقصد مستند ماخذ کے ذریعے شرکاء کے ذہنوں میں سیرتِ معطر رسول اکرم ﷺ کے خالص اور اصلی مفاہیم کو مضبوط کرنا ہے۔

شیخ ہانی کنانی نے وضاحت کی کہ اس مقابلے میں شرکت آستان مقدس علوی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر سے وابستہ "وافد" ایپلیکیشن کے ذریعے ہوگی اور اس میں میڈیا ڈپارٹمنٹ بھی تعاون کر رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے رجسٹریشن اور شرکت کے لیے ایپ کی اپڈیٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انعامات کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ:

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو عمرہ سفر بیت اللہ الحرام کا انعام دیا جائے گا۔

دوسری پوزیشن پر آنے والے کو ٹیبلٹ ملے گا۔

تیسری پوزیشن پر آنے والے کو نقد انعام دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ سات دیگر کامیاب شرکاء کو آستان علوی شریف کے صحن سے تراشیدہ سنگِ مرمر کی تلوار دی جائے گی۔

واضح رہے کہ یہ مقابلہ 10 اکتوبر 2025 (18 مهر) تک جاری رہے گا اور اس کے نتائج 15 اکتوبر (23 مهر) کو اعلان کیے جائیں گے۔ یہ مقابلہ آستان مقدس علوی کی جانب سے دینی معارف کے فروغ اور زائرین و محبانِ سیرت نبوی تک نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے خدمت پہنچانے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔/

 

4304390

نظرات بینندگان
captcha