بجف اشرف؛ کاروان امام رضا(ع) قرآنی محافل کا آغاز + ویڈیو

IQNA

بجف اشرف؛ کاروان امام رضا(ع) قرآنی محافل کا آغاز + ویڈیو

5:56 - August 01, 2026
خبر کا کوڈ: 3520519
1
ایکنا: مقامات مقدسہ میں زائرانِ امام حسینؑ کی آمد کے ساتھ ہی، نجفِ اشرف میں کاروانِ قرآنی امام رضاؑ کے قیام کے ذریعے اربعین کی قرآنی سرگرمیاں عملی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔

ایکنا نیوزکی رپورٹ کے مطابق، کاروانِ قرآنی امام رضاؑ کا پہلا گروہ، شورائے عالی قرآن اور جمہوری اسلامی ایران کی کمیٹی برائے اعزام و دعوتِ قرّائے قرآن کے تعاون سے، اربعین کے ثقافتی ہیڈکوارٹر کی قرآنی سرگرمیوں کی کمیٹی کی جانب سے نجفِ اشرف میں تعینات ہو چکا ہے اور اس نے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

اسی سلسلے میں، اربعین کے ثقافتی ہیڈکوارٹر کی قرآنی سرگرمیوں کی کمیٹی نے ہیئت رزمندگانِ اسلام کے تعاون سے نجفِ اشرف میں متعدد قرآنی محافل کا اہتمام کیا ہے، تاکہ ممتاز اور بین الاقوامی شہرت یافتہ قرّاء کرام تلاوتِ کلامِ الٰہی کے ذریعے حضرت اباعبداللہ الحسینؑ کے زائرین کی روحانی فضا کو اربعین کے سفرِ زیارت کے دوران قرآنِ کریم کی خوشبو سے معطر کریں۔

طے شدہ پروگرام کے مطابق، نجفِ اشرف میں پروگراموں کی تکمیل کے بعد اس کاروان کی سرگرمیاں کربلائے معلیٰ میں جاری رہیں گی۔

کاروانِ قرآنی امام رضاؑ کے قیام کا مقصد قرآن اور اہلِ بیتؑ کی ثقافت کو فروغ دینا، اربعین کی پیادہ روی کے روحانی ماحول کو مزید گہرا کرنا، اور زائرین کو قرآنِ مجید کی نورانی تعلیمات سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

سید محمد حسینی‌پور، امیر حسین رحمتی، سید حمید رضا مقدسی، سید مصطفی حسینی، وحید کرمی، جمشید سورگی، محمد علی کریمی، ناصر قرہ‌خانی اور محسن امامی، خراسانِ رضوی کے تواشیح گروپ «سلسلہ‌الذہب» کے ہمراہ، اربعین کی پیادہ روی کے لیے روانہ ہونے والے قرآنی کاروان کے پہلے گروہ کے اراکین ہیں۔

ویڈیو کا کوڈ

 

4366945

نظرات بینندگان
captcha