ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "فیتو" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ مصری وزیر اوقاف "محمد مختار جمعہ" نے خیال ظاہر کیا : مخلتف افریقی ممالک من جملہ ؛ سوڈان ، اریٹیریا ، یوگینڈا ، کینیا ، تنزانیا ، روینڈا ، بورنوڈی اور کنگو وغیرہ کو مقابلوں میں شرکت کے لیے دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ مصر کی بین الاقوامی قرآنی مقابلے تجوید کے ساتھ حفظ کل قرآن کریم ، ترتیل اور آیات کا شان نزول ، ۳۰ویں جز کی تفسیر اسی طرح تجوید کے ساتھ ۲۰ جز کا حفظ جیسے مختلف شعبوں پر مشتمل ہوں گے ۔
1371161