ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے مصر سے نکلنے والے اخبار ، روزنامہ "المصری الیوم " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ الازہر نے اس بیان میں زور دیا : ہم مسجد الاقصی پر صیہونی اجاری داری کو ہرگز قبول نہیں کریں گے اور صیہونیوں کی جانب سے پر تشدد اقدامات عالمی امن کے لیے خطرہ ثابت ہو رہے ہیں ۔
انہوں نے اس بیان میں مسجد الاقصی پر انتہا پسند صیہونیوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عرب اور اسلامی ملکوں سمیت دنیا بھر کے آزاد لوگوں سے اپیل کی ہے کہ مسجد الاقصی اور اسلامی مقدسات پر انتہا پسند یہودیوں کے حملوں کو رکوانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ۔
1380817