ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " fr.alakhbar " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت "محمد ولد عبد العزیز" کی موجودگی میں "مدرسہ" نامی پہلے قرآنی ٹی وی چینل اور ریڈیو اسٹیشن کا افتتاح کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ چینل کے حکام نے صدر کو چینل کے لیے تیار کیا گیا قرآن کریم کے ۱۲ ویڈیو اور آڈیو نسخوں پر مشتمل ثقافتی پیک تحفے میں دیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ یہ قرآنی نشریات ایک ہی وقت میں ٹی وی اور ریڈیو کے ذریعے خواہشمند حضرات کے لیے پیش کی جائیں گی ۔
موریطانیہ کے صدر نے چینل کے مرکزی دفتر کا دورہ بھی کیا ہے جہاں انکو چینل کے ذریعے نشر ہونے والے مختلف اسلامی مباحث کے بارے میں بریف کیا گیا ہے ۔
1382235