ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے "براثا" نیوز ایجنسی کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز ۱۳ مارچ کو حزب کی جانب سے جاری ہونے والے اس بیان میں کہا گیا : اسرائیلی جارحیت کے مقابل میں فلسطینی گروپوں بالخصوص "القدس" بٹالین کی جوابی کاروائیاں دشمن کو جنگ بندی سے متعلق معاہدوں کی پاسداری پر مجبور کرنے کے لیے ضروری ہیں ۔
حزب اللہ نے زور دیا : مزاحمتی گروپوں کی جوابی کاروائیوں کا مقصد دشمن تک اس پیغام کو پہنچانا ہے کہ مزاحمتی تحریکیں جنگ بندی کے معاہدوں کا احترام کرتی ہیں لیکن دشمن کو ہر گز اپنی سرزمین پر حملوں کی اجازت نہیں دیں گے۔
1386844