ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " العالم " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل نے فلسطین کے مزاحمتی گروپوں کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر ہوائی حملہ کیا ہے ۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی جنگی طیاروں نے حماس سے وابستہ "عزالدین قسام " نامی بٹالین کے مرکز کو نشانہ بنایا ہے ۔
حماس کے ترجمان "سامی ابو زہری" نے گزشتہ روز ۱۳ مارچ کو اپنے ایک بیان میں صیہونی حکومت کو غزہ میں حالیہ کشیدگی کا ذمہ دار قراردیا ہے ۔
1386846