عراقی عوام ، عراقی حکومت اور عراق کے دینی مراجع عراق کے موجودہ فتنہ اور بحران کو ختم کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔

IQNA

عراقی عوام ، عراقی حکومت اور عراق کے دینی مراجع عراق کے موجودہ فتنہ اور بحران کو ختم کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔

21:07 - June 23, 2014
خبر کا کوڈ: 1421723
بین الاقوامی گروپ:عراق کے حالیکہ واقعات کا اصلی مقصد اس ملک کے عوام کو ان نتائج سے محروم کرنا ہے جو انھوں نے امریکی مداخلت کے باوجود استقامت اور پائداری کے ذریعہ حاصل کئے ہیں.رہبر معظم انقلاب اسلامی

ایکنا نیوز-رہبر نیوز-رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عدلیہ کے سربراہ ، اعلی صوبائی ججوں ، سرکاری وکلاء اور اعلی حکام  کے ساتھ ملاقات میں عدلیہ میں آیت اللہ لاریجانی کے نئے پانچ سالہ دور کے لئے چھ اصلی ترجیحات بیان کرنے کے ضمن میں ملک کے عام مفادات اور بڑے مسائل میں تینوں قوا کے سربراہان کے درمیان باہمی تعاون، اتحاد اور یکجہتی کو بہت ہی ضروری اور اہم قراردیا اور امریکہ اور مغربی تسلط پسند طاقتوں کے فتنہ پرور اور شرانگیز ہاتھوں کو عراق کے حالیہ واقعات کے پس پردہ قراردیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: عراق کے حالیکہ واقعات کا اصلی مقصد اس ملک کے عوام کو ان نتائج سے محروم کرنا ہے جو انھوں نے امریکی مداخلت کے باوجود  استقامت اور پائداری کے ذریعہ حاصل کئے ہیں جن میں سب سے اہم عوامی اور جمہوری نظام کی بالا دستی اور حکمرانی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ عراق میں ہونے والے انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت سے راضی نہیں ہے اور وہ عراقی عوام کے منتخب نمائندوں کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہے اور وہ عراقی عوام پر اپنے نمائندوں کو مسلط کرنے کی راہ ہموار کررہا ہے اور عراق میں جاری فتنہ امریکہ کی اسی سازش کا نتیجہ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عراق میں جاری فتنہ کو مذہبی لڑائی میں تبدیل کرنے کے سلسلے میں امریکی حکام کے بیانات اور کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عراق میں جاری لڑائی شیعہ اور سنی لڑائی نہیں ہے بلکہ امریکہ اور مغربی تسلط پسند طاقتیں صدام دور کے باقی ماندہ جاہل ، نادان اور متعصب سلفی وہابی تکفیریوں سے پیدل فوج کے طور پر استفادہ کرکے عراق کے امن و ثبات اور عراق کی ارضی سالمیت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: عراق میں فتنہ پھیلانے والے عناصر ، عراق کے استقلال پر اعتقاد اور ایمان رکھنے والے  سنیوں کے بھی اتنے ہی دشمن ہیں جتنے شیعوں کے دشمن ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: عراق میں اصلی جھگڑا ان لوگوں کے درمیان ہے جو یا عراق کے استقلال کے خواہاں ہیں یا عراق کو امریکی کیمپ سے ملحق کرنا چاہتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عراق میں جاری فتنہ کو ختم کرنے کے سلسلے میں عراقی عوام کی توانائیوں اور صلاحیتوں کو کافی قراردیتے ہوئے فرمایا: ہم عراق میں امریکہ اور دیگر ممالک کی مداخلت کے شدید خلاف ہیں  اور ہم اس کی تائید نہیں کرتے ہیں کیونکہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ عراقی عوام ، عراقی حکومت اور عراق کے دینی مراجع ،موجودہ فتنہ کو ختم کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں اور انشاء اللہ وہ اس فتنہ کو ختم کردیں گے۔

12002

ٹیگس: رہبر ، عراق ، امریکہ
نظرات بینندگان
captcha