عراقی فوج نے تکریت کودہشت گردوں سےمکمل پاک کرایا۔

IQNA

عراقی فوج نے تکریت کودہشت گردوں سےمکمل پاک کرایا۔

11:26 - July 16, 2014
خبر کا کوڈ: 1430415
بین الاقوامی گروپ:العالم ٹی وی رپورٹر نے عراقی ٹی وی کے حوالے سے کہا ہے کہ عراقی فورس نے تکریت کو داعش کے دہشت گردوں سے مکمل طور پرآزادکرایا ہے

ایکنا نیوز-شفقنا-العالم ٹی وی رپورٹر نے عراقی ٹی وی کے حوالے سے کہا ہے کہ عراقی فورس نے تکریت کو داعش کے دہشت گردوں سے مکمل طور پرآزادکرایا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ آج منگل کے روزفجرکے وقت عراقی فورس نے تکریت میں ایک کامیاب آپریشن کی ہے جس کے نتیجے میں دہشت گردوں نے وہاں سے پہلے ہی  فراراختیار کر چکے ہیں،فورس کے سربراہ کے مطابق اس آپریشن میں فضائی اہلکاروں نے بھرپورحصہ لیا۔یادرہے کہ 10جون 2014سے داعش کے دہشت گردوں کا اثرورسوخ صوبہ نینوی،صلاح الدین اور الانبار میں تیزی سے پھیل رہاتھا جس کے خلاف عراقی سیکیورٹی فورس کی کاروائیاں جاری ہے۔

30610

ٹیگس: عراق ، داعش ، تکریت
نظرات بینندگان
captcha